الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ مَتَى تَحِلُّ الْمَبْتُوتَةُ .
طلاق بتہ والی عورت کب حلال ہوتی ہے؟
حدیث نمبر: 7793
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ وَالْفَضْلِ بْنِ الْعَبَّاسِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ الْغُمَيْصَاءَ أَوِ الرُّمَيْصَاءَ جَاءَتْ تَشْكُو زَوْجَهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: إِنَّهُ لَا يَصِلُ إِلَيْهَا، قَالَ: فَقَالَ: كَذَبَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَأَفْعَلُ، وَلَكِنَّهَا تُرِيدُ أَنْ تَرْجِعَ إِلَى زَوْجِهَا الْأَوَّلِ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى يَذُوقَ عُسَيْلَتَهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبیداللہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غمیصاء (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) رمیصاء نامی خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے شوہر کی شکایت کرنے کے لئے آئیں اس نے کہا: وہ شخص اس عورت کے ساتھ قربت نہیں کرتا ہے اس کے شوہر نے کہا: یا رسول اللہ! یہ جھوٹ بول رہی ہے میں ایسا کرتا ہوں لیکن یہ چاہتی کہ یہ اپنے پہلے شوہر کے پاس واپس چلی جائے راوی بیان کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ عورت اس شخص کے لئے اس وقت تک حلال نہیں ہو گی جب تک (دوسرا شوہر) اس کا شہد نہیں چکھ لیتا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7793]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7793]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى السند (6718)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 7793 in Urdu