🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابُ مَتَى تَحِلُّ الْمَبْتُوتَةُ .
طلاق بتہ والی عورت کب حلال ہوتی ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7795
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَتِ امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي قُرَيْظَةَ يُقَالُ لَهَا: تَمِيمَةُ تَحْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الزُّبَيْرِ فَطَلَّقَهَا فَتَزَوَّجَهَا رِفَاعَةُ مِنْ بَنِي قُرَيْظَةَ، ثُمَّ فَارَقَهَا فَأَرَادَتْ أَنْ تَرْجِعَ إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الزُّبَيْرِ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا ذَاكَ مِنْهُ إِلَّا كَهُدْبَةِ ثَوْبِي هَذَا!! فَقَالَ:" وَاللَّهِ يَا تَمِيمَةُ لَا تَرْجِعِينَ إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَتَّى يَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ رَجُلٌ غَيْرُهُ"، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ [ كَانَ ] قَدْ جَاءَنِي هِبَةً.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا تَسْمِيَتِهَا: تَمِيمَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بنوقریظہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جس کا نام تمیمہ تھا وہ سیدنا عبدالرحمن بن زبیر رضی اللہ عنہما کی اہلیہ تھیں، انہوں نے اسے طلاق دیدی رفاعہ جن کا تعلق بنوقریظہ سے تھا انہوں نے اس خاتون کے ساتھ شادی کر لی پھر انہوں نے اس خاتون سے علیحدگی کر لی اس خاتون نے دوبارہ عبدالرحمن بن زبیر کے پاس واپس جانے کا ارادہ کیا (یعنی دوبارہ اس کے ساتھ شادی کا ارادہ کیا) تو اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کا ساتھ (یعنی دوسرے شوہر کا ساتھ) میرے اس کپڑے کے کنارے کی طرح ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! اے تمیمہ تم عبدالرحمن کی طرف اس وقت تک واپس نہیں جا سکتی ہو جب تک اس کے علاوہ کوئی اور شخص (یعنی تمہارا دوسرا شوہر) تمہارا شہد نہیں چکھ لیتا اس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ میرے پاس ہبہ کے طور پر آیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت صحیح میں مذکور ہے تاہم اس میں اس خاتون کا نام تمیمہ ذکر نہیں ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7795]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 25077، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2268، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7465»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 7795 in Urdu