🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ الْإِسْلَامِ يَجُبُّ مَا قَبْلَهُ .
اسلام اپنے سے پہلے کے امور پر غالب آجاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 78
وَعَنِ الْجَارُودِيِّ الْعَبْدِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُبَايِعُهُ، فَقُلْتُ لَهُ: عَلَى أَنِّي إِنْ تَرَكْتُ دِينِي وَدَخَلْتُ فِي دِينِكَ لَا يُعَذِّبُنِي اللَّهُ فِي الْآخِرَةِ. قَالَ:" نَعَمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جارودی عبدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تاکہ آپ کی بیعت کر لوں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: (میں اس شرط پر بیعت کرتا ہوں) کہ اگر میں اپنا دین چھوڑ کر، آپ کے دین میں داخل ہو جاؤں، تو اللہ تعالیٰ مجھے آخرت میں عذاب نہیں دے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! (اللہ تعالیٰ تمہیں آخرت میں عذاب نہیں دے گا)۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 78]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 914 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 300/2 اورده المؤلف فى المقصد العلى 41، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 46/1»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Majma al-Zawa'id Hadith 78 in Urdu