🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابُ تَخْيِيرِ الْأَمَةِ إِذَا عُتِقَتْ وَهِيَ تَحْتَ الْعَبْدِ .
کنیز جب آزاد ہو جائے، اور وہ کسی غلام کی بیوی ہو تو اسے (شوہر سے علیحدگی) کا اختیار دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7804
وَعَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أُخْبِرْتُ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنْ عُتِقَتْ عِنْدَ عَبْدٍ فَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ لَهَا الْخِيَارَ، وَلَمْ تَخْتَرْ حَتَّى عُتِقَ زَوْجُهَا أَوْ حَتَّى يَمُوتَ أَوْ تَمُوتَ تَوَارَثَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ - وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ، وَهُوَ الْكَرِيمُ الْوَهَّابُ، وَهُوَ مُعْتِقُ الرِّقَابِ وَفَاتِحُ الْأَبْوَابِ.
ابن جریج بیان کرتے ہیں: مجھے یہ بات بتائی گئی ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اگر کنیز کسی غلام کی بیوی ہو اور اسے آزاد کر دیا جائے، اور کنیز کو یہ علم نہ ہو کہ اس کو علیحدگی کا اختیار کا ہے، اور پھر وہ (علیحدگی کو) اختیار نہ کرے یہاں تک کہ اس کے شوہر کو آزاد کر دیا جائے یا اس کا شوہر انتقال کر جائے یا وہ کنیز انتقال کر جائے (تو ان تمام صورتوں میں) وہ دونوں ایک دوسرے کے وارث بنیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند منقطع ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں باقی اللہ تعالیٰ درست بات کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے وہ کرم کرنے والا ہے بہت عطا کرنے والا ہے گردنوں کو آزاد کروانے والا ہے دروازوں کو کھولنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7804]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9680)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 7804 in Urdu