🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ الْعِدَّةِ .
عدت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7808
وَعَنْ أُمِّ الطُّفَيْلِ امْرَأَةِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: أَنَّهَا سَمِعَتْ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، وَأُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ يَخْتَصِمَانِ، فَقَالَتْ أُمُّ الطُّفَيْلِ: أَفَلَا يَسْأَلُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ؟! تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا وَهِيَ حَامِلٌ، فَوَضَعَتْ بَعْدَ ذَلِكَ بِأَيَّامٍ، فَأَنْكَحَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ أَتَمَّ مِنْهُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام طفیل رضی اللہ عنہا جو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی اہلیہ (یا اُم ولد) ہیں وہ بیان کرتی ہیں: انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو بحث کرتے ہوئے سنا تو سیدہ ام طفیل رضی اللہ عنہا نے کہا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سبیعہ سلمیہ سے کیوں دریافت نہیں کر لیتے جس کے شوہر کا اس وقت انتقال ہوا تھا جب وہ حاملہ تھی اور اس کے کچھ دن بعد اس نے بچے کو جنم دیدیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کی شادی کروا دی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے اسے زیادہ مکمل روایت کے طور پر نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کی نقل کردہ یث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7808]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (375/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26568»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 7808 in Urdu