🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابٌ فِي الزَّوْجَيْنِ يُسْلِمُ أَحَدُهُمَا .
ایسے میاں بیوی کا بیان، جن میں سے کوئی ایک اسلام قبول کر لیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7826
عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ فَتْحِ مَكَّةَ هَرَبَ عَكْرِمَةُ بْنُ أَبِي جَهْلٍ فَرَكِبَ الْبَحْرَ، فَخَبَّ بِهِمُ الْبَحْرُ، فَجَعَلْتِ الصَّرَارِيُّ وَمَنْ فِي الْبَحْرِ يَدْعُونَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، وَيَسْتَغِيثُونَ بِهِ، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ فَقِيلَ: مَكَانٌ لَا يَنْفَعُ فِيهِ إِلَّا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، فَقَالَ عِكْرِمَةُ: فَهَذَا إِلَهُ مُحَمَّدٍ الَّذِي يَدْعُونَا إِلَيْهِ، ارْجِعُوا بِنَا، فَرَجَعُوا، فَرَجَعَ وَأَسْلَمَ، وَكَانَتِ امْرَأَتُهُ قَدْ أَسْلَمَتْ قَبْلَهُ فَكَانَا عَلَى نِكَاحِهِمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَهُوَ مُرْسَلٌ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں: جب مکہ فتح ہوا تو عکرمہ بن ابوجہل بھاگ کر سمندری سفر پر چلے گئے سمندر میں طغیانی آ گئی تو ملاحوں اور سمندر میں موجود لوگوں نے اللہ تعالیٰ کو پکارنا شروع کیا اور اس سے مدد مانگنا شروع کی، عکرمہ بن ابوجہل نے کہا: یہ کیا معاملہ ہے؟ ان لوگوں نے کہا: یہ ایسی جگہ ہے، جہاں صرف اللہ تعالیٰ نفع دے سکتا ہے، تو عکرمہ نے کہا: وہ، تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا معبود ہے جس کی طرف وہ ہمیں دعوت دیتے ہیں، تم لوگ ہمیں واپس بھیج دو! پھر وہ لوگ واپس آ گئے انہوں نے واپس آ کے اسلام قبول کر لیا ان کی اہلیہ پہلے ہی اسلام قبول کر چکی تھیں، تو وہ دونوں اپنے نکاح پر برقرار ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔
یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7826]

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل


Majma al-Zawa'id Hadith 7826 in Urdu