🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابُ الْوَلَدِ لِلْفِرَاشِ .
بچہ فراش والے کو ملے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7847
عَنْ سَعْدِ بْنِ مَعْبَدٍ أَنَّ يُحَنَّسَ وَصَفِيَّةَ كَانَا مِنَ الْخُمُسِ، فَوَلَدَتْ غُلَامًا، فَادَّعَاهُ الزَّانِي وَيُحَنَّسُ، فَاخْتَصَمَا إِلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ فَدَفَعَهُمَا إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ فَقَالَ عَلِيٌّ - عَلَيْهِ السَّلَامُ: أَقْضِي فِيهَا بِقَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ، وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ". وَجَلَدَهَا خَمْسِينَ خَمْسِينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سعد بن معبد بیان کرتے ہیں: یحنس اور صفیہ یہ خمس میں سے تھے اس عورت نے بچے کو جنم دیا زنا کرنے والے ایک شخص نے اور یحنس نے اس بچے کے بارے میں دعوی کر دیا ان دونوں نے اپنا مقدمہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کو سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے حوالے کر دیا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس کے بارے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق فیصلہ دوں گا (اور وہ یہ ہے:) ”بچہ فراش والے کو ملے گا، اور زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی“ پھر انہوں نے اسے پچاس کوڑے لگائے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور وہ مدلس ہے۔ امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7847]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (510) اخرجه احمد فى المسند (104/1)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11434»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 7847 in Urdu