الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ الطَّعَامِ الْحَارِّ .
گرم کھانا
حدیث نمبر: 7884
وَعَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ قَيْسٍ - وَكَانَتْ تَحْتَ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ - قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلْتُ لَهُ خَزِيرَةً فَقَدَّمْتُهَا إِلَيْهِ، فَوَضَعَ يَدَهُ فِيهَا فَوَجَدَ حَرَّهَا فَقَبَضَهَا فَقَالَ:" يَا خَوْلَةُ لَا نَصْبِرُ عَلَى حَرٍّ وَلَا عَلَى بَرْدٍ، يَا خَوْلَةُ إِنَّ اللَّهَ أَعْطَانِي الْكَوْثَرَ، وَهُوَ نَهْرٌ فِي الْجَنَّةِ، وَمَا خَلْقٌ أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّنْ يَرِدُهُ مِنْ قَوْمِكِ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
سیدہ خولہ بنت قیس رضی اللہ عنہا جو سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں وہ بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے میں نے آپ کے لئے خزیرہ تیار کیا وہ میں نے آپ کی خدمت میں پیش کیا آپ نے اس میں ہاتھ ڈالا تو اس کی گرمی کو محسوس کیا، تو اپنا ہاتھ کھینچ کر لیا آپ نے ارشاد فرمایا: اے خولہ! ہم نہ گرمی برداشت کر سکتے ہیں اور نہ ٹھنڈک برداشت کر سکتے ہیں اے خولہ! اللہ تعالیٰ نے مجھے کوثر عطا کیا ہے وہ جنت میں موجود ایک نہر ہے، اور مخلوق میں کوئی بھی میرے نزدیک ان افراد سے زیادہ محبوب نہیں ہے کہ تمہاری قوم کے جو افراد اس پر وارد ہوں گے“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7884]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (231/24) اخرجه احمد فى المسند (409/6)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 7884 in Urdu