الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابُ الْأَكْلِ بِالْيَمِينِ .
دائیں ہاتھ کے ذریعے کھانا
حدیث نمبر: 7926
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَأْكُلْ بِشِمَالِهِ، وَإِذَا شَرِبَ فَلَا يَشْرَبْ بِشِمَالِهِ، وَإِذَا أَخَذَ فَلَا يَأْخُذْ بِشِمَالِهِ، وَإِذَا أَعْطَى فَلَا يُعْطِ بِشِمَالِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص کچھ کھائے، تو وہ بائیں ہاتھ کے ذریعے نہ کھائے، اور جب وہ پیئے، تو بائیں ہاتھ کے ذریعے نہ پیئے، اور جب وہ کچھ پکڑے، تو بائیں ہاتھ کے ذریعے نہ پکڑے (یا کچھ لے، تو بائیں ہاتھ کے ذریعے نہ لے) اور جب کچھ دے، تو بائیں ہاتھ کے ذریعے نہ دے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔
یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7926]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔
یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7926]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (383/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27672، 27800»
الحكم على الحديث:
مرسل صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 7926 in Urdu