🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابُ لَعْقِ الصَّحْفَةِ وَالْأَصَابِعِ .
برتن اور انگلیوں کو چاٹ لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7942
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَلْعَقْ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيَّتِهِنَّ الْبَرَكَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ عِنْدَ مُسْلِمٍ وَأَبِي دَاوُدَ مِنْ فِعْلِهِ: كَانَ إِذَا أَكَلَ طَعَامًا لَعِقَ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص کچھ کھائے، تو اپنی تینوں انگلیاں چاٹ لے کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ ان میں سے کس میں برکت ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں
یہ روایت امام مسلم اور امام ابوداؤد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فعل کے طور پر نقل کی ہے کہ ”جب آپ کھانا کھاتے تھے، تو تینوں انگلیاں چاٹ لیتے تھے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7942]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 1803، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3845، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13675، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2028، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3620»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 7942 in Urdu