🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. بَابُ مَا جَاءَ فِي اللَّحْمِ .
گوشت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7986
وَعَنْ نُسَيْكَةَ أُمِّ عَمْرِو بْنِ جُلَاسٍ قَالَتْ: إِنِّي عِنْدَ عَائِشَةَ وَقَدْ ذَبَحَتْ شَاةً لَهَا فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفِي يَدِهِ عُصَيَّةٌ فَأَلْقَاهَا ثُمَّ هَوَى إِلَى الْمَسْجِدِ فَصَلَّى فِيهِ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ هَوَى إِلَى فِرَاشِهِ فَتَبَطَّحَ عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ:" هَلْ مِنْ غَدَاءٍ؟" فَأَتَيْنَاهُ بِصَحْفَةٍ فِيهَا خُبْزُ شَعِيرٍ، وَفِيهَا كِسْرَةٌ، وَقِطْعَةٌ مِنَ الْكِرْشِ، وَفِيهَا الذِّرَاعُ، قَالَتْ: فَأَخَذَتْ عَائِشَةُ قِطْعَةً مِنَ الْكِرْشِ، وَإِنَّهَا لِتَنْهَشُهَا إِذْ قَالَتْ: ذَبَحْنَا شَاةً الْيَوْمَ فَمَا أَمْسَكْنَا غَيْرَ هَذَا، قَالَتْ: يَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا بَلْ كُلُّهَا أَمْسَكْتِ إِلَّا هَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَجْمَعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
نسیکہ ام عمرو بن جلاس بیان کرتی ہیں: میں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھی، انہوں نے اپنی بکری ذبح کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے، آپ کے دست مبارک میں چھڑی تھی، آپ نے اسے رکھ دیا پھر آپ نماز کی مخصوص جگہ کی طرف بڑھے وہاں آپ نے دو رکعت ادا کیں پھر آپ اپنے بستر کی طرف آئے، اور اس پر تشریف فرما ہوئے، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا کچھ کھانے کے لئے ہے؟ ہم نے آپ کی خدمت میں پیالہ پیش کیا جس میں جو کی روٹی تھی اور روٹی کا ٹکڑا تھا، اور کرش (جانور کے مخصوص حصے کا گوشت) کا ٹکڑا تھا، اور ایک پایا تھا، وہ خاتون بیان کرتی ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کرش کا ٹکڑا لیا اور اسے نوچ کر کھانے لگیں، اسی دوران انہوں نے بتایا کہ ہم نے آج بکری ذبح کی تھی اور اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں رکھا (یعنی باقی سارا گوشت صدقہ کر دیا) وہ خاتون بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! بلکہ تم نے سارا کچھ رکھ لیا، صرف اس کو نہیں رکھا (یعنی جو صدقہ کیا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں محفوظ ہو گیا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن ابراہیم بن مجمع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7986]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (44/25)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 7986 in Urdu