🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّمْرِ .
تمر (کھجوروں) کے بارے میں جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8008
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَسْوَدِ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي وَفْدِ سَدُوسَ، فَأَهْدَيْنَا لَهُ تَمْرًا فَقَرَّبْنَاهُ إِلَيْهِ عَلَى نِطْعٍ فَأَخَذَ حَفْنَةً مِنَ التَّمْرِ فَقَالَ أَنَسٌ: أَيْشُ هَذَا؟ أَوْ مَا هَذَا؟ فَجَعَلْنَا نُسَمِّي حَتَّى ذَكَرْنَا تَمْرًا فَقُلْنَا: هَذَا الْجُذَامَى فَقَالَ:" بَارَكَ اللَّهُ فِي الْجُذَامَى وَفِي حَدِيقَةٍ خَرَجَ هَذَا مِنْهَا أَوْ جَنَّةٍ خَرَجَ هَذَا مِنْهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ يَعْرِفْهُمُ الْعَلَائِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن اسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سدوس قبیلے کے وفد کے ہمراہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے ہم نے آپ کی خدمت میں تمر (کھجوریں) پیش کیں ہم نے ایک دستر خوان پر رکھ کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش کیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹھی بھر کھجوریں لیں سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: یہ کون سی ہیں یا یہ کون سی ہیں، تو ہم نے ان کے نام بیان کرنا شروع کیے یہاں تک کہ ہم نے تمر کا ذکر کیا، تو ہم نے کہا: یہ جذامی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جذامی میں برکت دے اور اس باغ میں برکت دے جس میں سے یہ نکلی ہے (یہاں باغ کے لئے ایک روایت میں لفظ مختلف نقل ہوا ہے)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے علائی واقف نہیں ہے، اور میں بھی ان سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8008]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2882)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8008 in Urdu