الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. بَابُ عَجْوَةِ الْمَدِينَةِ .
مدینہ منورہ کی عجوہ کھجوروں کا بیان
حدیث نمبر: 8016
وَعَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَكَلَ سَبْعَ تَمَرَاتٍ عَجْوَةً مِنْ تَمْرِ الْعَالِيَةِ حِينَ يُصْبِحُ، لَمْ يَضُرُّهُ سُمٌّ، وَلَا سِحْرٌ حَتَّى يُمْسِيَ".
قُلْتُ: لِعَائِشَةَ فِي الصَّحِيحِ: عَجْوَةُ الْعَالِيَةِ شِفَاءُ أَوَّلِ الْبَكْرَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّمِينُ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ دُحَيْمٌ وَأَبُو حَاتِمٍ، وَمُنَبِّهُ بْنُ عُثْمَانَ اللَّخْمِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص صبح کے وقت (مدینہ منورہ کے) بالائی حصے کی کھجوروں میں سے سات عجوہ کھجوریں کھا لے اسے شام ہونے تک کوئی زہر یا جادو نقصان نہیں پہنچائے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے
یہ روایت مذکور ہے: ”عالیہ (یعنی بالائی علاقے) کی، عجوہ کھجور، صبح کے آغاز میں شفاء ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ سمین ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے دحیم اور ابوحاتم نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک راوی منبہ بن عثمان لخمی ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8016]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (31)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 30»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 8016 in Urdu