الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
82. بَابُ لَيْسَ لِأَحَدٍ قَوْلٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کے ساتھ کسی اور کے قول کی گنجائش نہیں ہے
حدیث نمبر: 806
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: جَاءَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي مَرَرْتُ بِأَخٍ لِي مِنْ بَنِي قُرَيْظَةَ، فَكَتَبَ لِي جَوَامِعَ مِنَ التَّوْرَاةِ، أَلَا أَعْرِضُهَا عَلَيْكَ؟ قَالَ: فَتَغَيَّرَ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ ثَابِتٍ -: فَقُلْتُ: أَلَا تَرَى مَا بِوَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ عُمَرُ: رَضِينَا بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَسُولًا. قَالَ: فَسُرِّيَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَوْ أَصْبَحَ فِيكُمْ مُوسَى ثُمَّ اتَّبَعْتُمُوهُ وَتَرَكْتُمُونِي لَضَلَلْتُمْ، أَنْتُمْ حَظِّي مِنَ الْأُمَمِ، وَأَنَا حَظُّكُمْ مِنَ النَّبِيِّينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ فِيهِ جَابِرًا الْجُعْفِيَّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ فِيهِ جَابِرًا الْجُعْفِيَّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عبداللہ بن ثابت بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بولے: یا رسول اللہ! میرا گزر بنو قریظہ سے تعلق رکھنے والے میرے ایک دوست کے پاس سے ہوا، تو اُس نے تورات سے تعلق رکھنے والی کچھ جامع باتیں مجھے لکھ کر دے دیں، کیا میں وہ آپ کے سامنے پیش کروں؟ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کا رنگ تبدیل ہو گیا، تو سیدنا عبداللہ بن ثابت رضی اللہ عنہ نے (سیدنا عمر سے) کہا: کیا آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کو نہیں دیکھ رہے ہیں؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بولے: ہم اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے، اسلام کے دین ہونے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے سے راضی ہیں (یعنی ہم ان اُمور پر ایمان رکھتے ہیں) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا غصہ ختم ہو گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے، اگر سیدنا موسیٰ علیہ السلام تمہارے درمیان موجود ہوں، اور پھر تم لوگ اُن کی پیروی کرو اور مجھے چھوڑ دو، تو تم گمراہ ہو جاؤ گے، دیگر امتوں میں سے تم لوگ میرا حصہ ہو اور انبیاء کرام میں سے میں تمہارا حصہ ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 806]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 806]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 265/4، 470/3، اورده المؤلف فى زوائد المسند 186، أخرجه مسند أحمد برقم: 15437، 17871، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 10164»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 806 in Urdu