🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ تَحْرِيمِ الْخَمْرِ
شراب کو حرام قرار دیا جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8081
وَعَنِ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَوْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَوَّلَ شَيْءٍ نَهَانِي عَنْهُ رَبِّي بَعْدَ عِبَادَةِ الْأَوْثَانِ شُرْبُ الْخَمْرِ، وَمُلَاحَاةُ الرِّجَالِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقَدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ رُمِيَ بِالْكَذِبِ، وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الصُّورِيُّ: كَانَ صَدُوقًا، وَرُدَّ قَوْلُهُ، وَالْجُمْهُورُ ضَعَّفُوهُ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ یا شاید سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرے پروردگار نے بتوں کی عبادت کے بعد، جس چیز سے سب سے پہلے مجھے منع کیا ہے وہ شراب پینا ہے، اور لوگوں کے باہمی تنازعات ہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے، اور وہ متروک ہے اس پر جھوٹا ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے محمد بن مبارک صوری کہتے ہیں: وہ صدوق تھا، لیکن ان کا یہ قول مسترد کیا گیا ہے، اور جمہور نے اس راوی کو ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8081]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2921) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (83/20)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4130»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 8081 in Urdu