الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ جَوَازِ الْاِنْتِبَاذِ فِي كُلِّ وِعَاءٍ .
ہر قسم کے برتن میں نبیذ تیار کرنے کا جائز ہونا
حدیث نمبر: 8142
وَعَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: إِنِّي لَشَاهِدٌ لِوَفْدِ عَبَدِ الْقَيْسِ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: فَنَهَاهُمْ أَنْ يَشْرَبُوا فِي هَذَهِ الْأَوْعِيَةِ الْحَنْتَمِ، وَالدُّبَّاءِ، وَالْمُزَفَّتِ، وَالنَّقِيرِ. قَالَ: فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ النَّاسَ لَا ظُرُوفَ لَهُمْ. قَالَ: فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَأَنَّهُ يَرْثِي لِلنَّاسِ قَالَ: فَقَالَ:" اشْرَبُوهُ إِذَا طَابَ فَإِذَا خَبُثَ فَذَرُوهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ شَهْرٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ شَهْرٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں عبدالقیس قبیلے کے وفد کی آمد کے وقت موجود تھا، وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان برتنوں میں پینے سے منع کیا، حنتم دباء مزفت اور نقیر، راوی کہتے ہیں: حاضرین میں سے ایک صاحب اُٹھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! لوگوں کے پاس برتن نہیں ہوتے، راوی کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جیسے آپ کو ان لوگوں کی حالت پر ترس آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اسے پی لو! جبکہ وہ (مشروب) پاکیزہ ہو، لیکن جب وہ خبیث ہو جائے، تو تم اسے ترک کر دینا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8142]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8142]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (355/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8442»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 8142 in Urdu