🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
84. بَابٌ فِي الْبِرِّ وَالْإِثْمِ .
نیکی اور گناہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 815
عَنْ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: جِئْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَسْأَلُهُ عَنِ الْبِرِّ وَالْإِثْمِ، فَقَالَ:" جِئْتَ تَسْأَلُ عَنِ الْبِرِّ وَالْإِثْمِ؟" فَقَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، مَا جِئْتُ أَسْأَلُكَ عَنْ غَيْرِهِ، فَقَالَ:" الْبِرُّ مَا انْشَرَحَ لَهُ صَدْرُكَ وَإِنْ أَفْتَاكَ عَنْهُ النَّاسُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ السُّلَمِيُّ، وَقَالَ فِي الْبَزَّارِ: الْأَسَدِيُّ عَنْ وَابِصَةَ، وَعَنْهُ مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں نیکی اور گناہ کے بارے میں دریافت کرنے کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم نیکی اور گناہ کے بارے میں پوچھنے کے لئے آئے ہو؟ تو سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اُس ذات کی قسم! جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں آپ کے پاس اس کے علاوہ کسی اور چیز کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے نہیں آیا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نیکی وہ ہے جس کے لیے تمہیں شرح صدر حاصل ہو، خواہ لوگ اُس کے بارے میں تمہیں جو بھی حکم بیان کرتے ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوعبداللہ سلمی ہے، امام بزار نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: اسدی نے سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے اور اس سے معاویہ بن صالح نے روایت نقل کی ہے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں نے کسی کو اس کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 815]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 147/22، 148 اخرجه الامام احمد فى مسنده 227/4 اورده المؤلف فى زوائد المسند 247 اورده المؤلف فى كشف الاستار 183، أخرجه مسند أحمد برقم: 17538، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2533»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 815 in Urdu