🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ جَوَازِ الْاِنْتِبَاذِ فِي كُلِّ وِعَاءٍ .
ہر قسم کے برتن میں نبیذ تیار کرنے کا جائز ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8150
وَعَنِ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّهُ كَانَ يُنْبَذُ لَهُ فِي جَرٍّ أَخْضَرَ، قَالَ: فَقَدِمَ أَبُو بَرْزَةَ مِنْ غَيْبَةٍ غَابَهَا فَبَدَأَ بِمَنْزِلِ أَبِي بَكْرَةَ، فَلَمْ يُصَادِفْهُ فِي الْمَنْزِلِ، فَوَقَفَ عَلَى امْرَأَتِهِ فَسَأَلَهَا عَنِ أَبِي بَكْرَةَ فَأَخْبَرَتْهُ، ثُمَّ أَبْصَرَ الْجَرَّ الْتِي كَانَتْ فِيهَا النَّبِيذُ فَقَالَ: مَا فِي هَذِهِ الْجَرَّةِ؟ قَالَتْ: نَبِيذٌ لِأَبِي بَكْرَةَ قَالَ: وَدِدْتُ أَنَّكِ جَعَلْتِيهِ فِي سِقَاءٍ، فَأَمَرَتْ بِذَلِكَ النَّبِيذِ فَجُعِلَ فِي سِقَاءٍ، ثُمَّ جَاءَ أَبُو بَكْرَةَ فَأَخْبَرَتْهُ عَنِ أَبِي بَرْزَةَ فَقَالَ: مَا فِي هَذَا السِّقَاءِ؟ قَالَتْ: أَمَرَنَا أَبُو بَرْزَةَ أَنْ نَجْعَلَ نَبِيذَكَ فِيهِ قَالَ: مَا أَنَا بِشَارِبٍ مِمَّا فِيهِ لَئِنْ جَعَلْتِ الْخَمْرَ فِي سِقَاءٍ لِيَحِلَّنَّ، وَلَئِنْ جَعَلْتِ الْعَسَلَ فِي جَرٍّ لِيَحْرُمَنَّ عَلَيَّ، إِنَّا قَدْ عَرَفْنَا الْذِي نُهِينَا عَنْهُ.
نُهِينَا عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْمُزَفَّتِ. فَأَمَّا الدُّبَّاءُ فَإِنَّا مَعْشَرَ ثَقِيفٍ كُنَّا نَأْخُذُ الدُّبَّاءَ فَنَخْرُطُ فِيهَا عَنَاقِدَ الْعِنَبِ، ثُمَّ نُدْفِئُهَا حَتَّى تُهْدَرَ، ثُمَّ تَمُوتُ.
وَأَمَّا النَّقِيرُ فَإِنَّ أَهْلَ الْيَمَامَةِ كَانُوا يَنْقُرُونَ أَصْلَ النَّخْلَةِ، ثُمَّ يَشْدَخُونَ فِيهَا الْرُطَبَ وَالْبُسْرَ، ثُمَّ يَدَعُونَهُ حَتَّى يُهْدَرَ، ثُمَّ يَمُوتُ. وَأَمَّا الْحَنْتَمُ فَجِرَارٌ حُمْرٌ كَانَتْ تُحْمَلُ إِلَيْنَا فِيهَا الْخَمْرُ، وَأَمَّا الْمُزَفَّتُ فَهَذِهِ الْأَوْعِيَةُ الْتِي فِيهَا الزِّفْتُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان کے لئے ایک سبز گھڑے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی راوی کہتے ہیں: سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ طویل عرصے تک غیر موجود رہنے کے بعد تشریف لائے وہ پہلے سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، تو وہ انہیں گھر نہیں ملے، وہ ان کی اہلیہ کے پاس ٹھہرے اور ان سے سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں دریافت کیا، تو ان کی اہلیہ نے انہیں بتایا کہ وہ باہر گئے ہوئے ہیں) پھر سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ نے وہ گھڑا دیکھا جس میں ان کے لئے نبیذ تیار کی جاتی تھی، انہوں نے دریافت کیا: یہ گھڑا کس لئے ہے؟ اس خاتون نے کہا: سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے لئے نبیذ تیار کرنے کے لئے، تو سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میری یہ خواہش ہے کہ تم وہ نبیذ مشکیزے میں تیار کیا کرو تو اس خاتون نے ہدایت کی کہ ان کے لئے نبیذ مشکیزے میں تیار کی جائے، جب سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے، تو اس خاتون نے انہیں سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتایا، سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: یہ مشکیزہ کس لئے ہے؟ اس خاتون نے کہا: سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں یہ ہدایت کی ہے کہ ہم آپ کی نبیذ مشکیزے میں تیار کیا کریں، تو سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس میں جو نبیذ ہے، وہ میں نہیں پیؤں گا، کیا ایسا ہو گا کہ اگر تم شراب کو مشکیزے میں تیار کر لو تو وہ حلال ہو جائے گی؟ اور اگر تم نے شہد کو گھڑے میں رکھا ہوا ہو، تو وہ مجھ پر حرام ہو جائے گا؟ ہمیں ان باتوں کا پتہ ہے، جن سے ہمیں منع کیا گیا ہے، ہمیں دباء، حنتم، نقیر اور مزفت سے منع کیا گیا ہے، جہاں تک دباء کا تعلق ہے، تو ہم ثقیف قبیلے کے لوگ دباء (یعنی کدو) لیتے تھے، پھر اس میں انگور کے گچھے ڈال دیتے تھے، پھر اس کو گرم رکھتے تھے، یہاں تک کہ (وہ مشروب) جوش میں آ جاتا، پھر وہ جوش ختم ہو جاتا۔ جہاں تک نقیر کا تعلق ہے، تو اہل یمامہ کھجور کی جڑ کو کھودتے تھے، پھر اس میں تازہ اور خشک کھجوریں ڈال دیتے تھے، پھر وہ اسے چھوڑ دیتے تھے“ یہاں تک کہ (وہ مشروب) جوش میں آ جاتا، پھر وہ جوش ختم ہو جاتا۔ جہاں تک حنتم کا تعلق ہے، تو یہ سرخ رنگ کے گھڑے ہوتے تھے، جنہیں اُٹھا کر ہماری طرف لایا جاتا تھا، ان میں شراب ہوتی تھی۔ جہاں تک مزفت کا تعلق ہے، تو اس سے مراد وہ برتن ہے، جن میں زفت (تارکول نمام چیز) ہوتی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8150]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2909)، أخرجه مسند البزار برقم: 3689، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5407»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 8150 in Urdu