🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ جَوَازِ الْاِنْتِبَاذِ فِي كُلِّ وِعَاءٍ .
ہر قسم کے برتن میں نبیذ تیار کرنے کا جائز ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8157
وَعَنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ، وَعَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ، وَعَنِ النَّبِيذِ فِي النَّقِيرِ، وَالدُّبَّاءِ، وَالْمُزَفَّتِ.
قَالَ: ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ ذَلِكَ:" إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ ثَلَاثٍ، ثُمَّ بَدَا لِي فِيهِنَّ: نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ ثُمَّ بَدَا لِي أَنَّهَا تُرِقُّ الْقَلْبَ، وَتُدْمِعُ الْعَيْنَ، وَتُذَكِّرُ الْآخِرَةَ، فَزُورُوهَا وَلَا تَقُولُوا: هُجْرًا وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ أَنْ تَأْكُلُوهَا فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ، ثُمَّ بَدَا لِي أَنَّ النَّاسَ يُتْحِفُونَ ضَيْفَهُمْ، وَيُخَبِّئُونَ لِغَائِبِهِمْ، فَأَمْسِكُوا مَا شِئْتُمْ. وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ النَّبِيذِ فِي هَذِهِ الْأَوْعِيَةِ، فَاشْرَبُوا فِيمَا شِئْتُمْ، وَلَا تَشْرَبُوا مُسْكِرًا مَنْ شَاءَ أَوْكَأَ سِقَاءَهُ عَلَى إِثْمٍ".
وَفِي رِوَايَةٍ:" يَبْتَغُونَ أُدْمَهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْجَابِرُ وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَقَالَ أَحْمَدُ: لَا بَأْسَ بِهِ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّحْوِ فِي زِيَارَةِ الْقُبُورِ وَالْأَضَاحِيِّ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کی زیارت کرنے، تین دن کے بعد قربانی کا گوشت کھانے، اور نقیر، دباء اور مزفت کی نبیذ استعمال کرنے سے منع کیا تھا، راوی کہتے ہیں، پھر اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے پہلے تمہیں تین چیزوں سے منع کیا تھا، پھر مجھے یہ بات مناسب لگی (کہ میں اس بارے میں حکم تبدیل کر دوں) میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا، پھر مجھے یہ چیز مناسب لگی کہ یہ چیز دل کو نرم کرتی ہے، آنسو بہاتی ہے، آخرت کی یاد دلاتی ہے، تو تم ان کی زیارت کرو! لیکن کوئی غلط بات نہ کہنا، اور میں نے تمہیں قربانی کے گوشت کے بارے میں منع کیا تھا کہ تین دن سے زیادہ اسے نہیں کھانا، پھر مجھے یہ مناسب لگا کہ لوگ اپنے مہمانوں کو اسے تحفے کے طور پر دے سکتے ہیں، اپنے غیر موجود افراد کے لئے سنبھال کے رکھ سکتے ہیں؟ تو اب تم جتنا چاہو روک لو! اور میں تمہیں ان برتنوں کے بارے میں منع کیا تھا، اب تم جس میں چاہو اس میں پیو، لیکن نشہ آور چیز نہ پینا، جو شخص چاہے وہ اپنے مشکیزے کا منہ گناہ پر بند کر لے“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”لوگ اپنا سالن تلاش کرتے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ جابر ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، امام أحمد کہتے ہیں: اس میں کوئی حرج نہیں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ اس نوعیت کی دیگر احادیث قبروں کی زیارت کرنے سے متعلق باب میں اور قربانی کے گوشت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8157]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13075، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3743/1»

الحكم على الحديث:
إسناده یہ


Majma al-Zawa'id Hadith 8157 in Urdu