الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَمْرِ وَمَنْ يَشْرَبُهَا .
شراب کے بارے میں، اور اس کو پینے والے شخص کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8194
وَعَنِ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: كُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ مُعَاوِيَةَ فَبَعَثَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَقَالَ: مَا أَحَادِيثُ تَبْلُغُنِي عَنْكَ تُحَدِّثُ بِهَا، لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَنْفِيَكَ مِنَ الشَّامِ؟ فَقَالَ: أَمَا وَاللَّهِ لَوْلَا إِنَاثٌ مَا أَحْبَبْتُ أَنْ أَكُونَ بِهَا سَاعَةً فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: مَا حَدِيثٌ تُحَدِّثُ فِي الطِّلَاءِ؟ قَالَ: أَمَا إِنَّهُ لَا يَحِلُّ لِي أَنْ أَقُولَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا لَمْ يَقُلْ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي الْخَمْرِ:
" مَنْ وَضَعَهَا عَلَى كَفِّهِ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ دَعْوَةٌ، وَمَنْ أَدْمَنَ عَلَى شُرْبِهَا سُقِيَ مِنَ الْخَبَالِ، وَالْخَبَالُ وَادٍ فِي جَهَنَّمَ".
ثُمَّ قَالَ مُعَاوِيَةُ: مَا أَرَاكَ إِلَّا سَمِعْتَ مِثْلَ الَّذِي سَمِعْتُ؟ قَالَ: فَهَمَّ مُعَاوِيَةُ أَنْ يُصَدِّقَهُ ثُمَّ سَكَتَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ ضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ فَقَالَ: غَيْرُ مُعْتَمَدٍ. وَلَمْ أَرَ لِلْمُتَقَدِّمِينَ فِيهِ تَضْعِيفًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.

قاسم ابوعبدالرحمن بیان کرتے ہیں: میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا اور بولے: وہ احادیث کیا ہیں؟ جن کے بارے میں، تمہارے بارے میں پتہ چلا ہے کہ تم انہیں روایت کرتے ہو، میں نے تو یہ ارادہ کیا ہے، میں تمہیں شام سے جلاوطن کر دوں، تو سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! اگر خواتین کا معاملہ نہ ہوتا، تو مجھے بھی یہ بات پسند نہیں تھی کہ میں یہاں ایک لمحے کے لئے ٹھہروں (یا یہاں ایک گھڑی کے لئے بھی ٹھہروں) تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ احادیث کیا ہیں؟ جو آپ طلاء کے بارے میں بیان کرتے ہیں، تو انہوں نے فرمایا: میرے لئے یہ بات حلال نہیں ہے کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کوئی ایسی بات منسوب کر کے بیان کروں، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد نہ فرمائی ہو، میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص میری طرف کوئی ایسی بات منسوب کرے، جو میں نے نہ کہی ہو، تو وہ جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لئے تیار رہے“۔ اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو شراب کے بارے میں یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اسے اپنی ہتھیلی میں رکھے گا، اس کی دعا قبول نہیں ہو گی اور جو شخص باقاعدگی سے اسے پیئے گا، اسے خبال میں سے پلایا جائے گا، اور خبال جہنم میں موجود ایک وادی ہے“۔ پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تمہارے بارے میں میری وہی رائے ہے، کہ تم نے بھی اسی کی مانند سماع کیا ہے جس طرح میں نے سماع کیا ہے راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے یہ ارادہ کیا کہ ان کی بات کی تصدیق کریں لیکن پھر وہ خاموش ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد ابراہیم بن محمد بن عرق کے حوالے سے نقل کی ہے۔ جسے امام ذہبی نے ضعیف قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں: یہ قابل اعتماد نہیں ہے، البتہ میں نے متقدمین کی اس شخص کے بارے میں تضعیف نہیں دیکھی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8194]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (374/19) اخرجه احمد فى المسند (100/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 8194 in Urdu