الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
85. بَابٌ فِيمَنْ يَسْتَحِلُّ الْحَرَامَ ، أَوْ يُحَرِّمُ الْحَلَالَ ، أَوْ يَتْرُكُ السُّنَّةَ .
اس شخص کا بیان جو کسی حرام چیز کو حلال قرار دے یا حلال چیز کو حرام قرار دے یا سنت کو ترک کر دے۔
حدیث نمبر: 820
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سِتَّةٌ لَعَنْتُهُمْ وَلَعَنَهُمُ اللَّهُ - وَكُلُّ نَبِيٍّ مُجَابٌ -: الزَّائِدُ فِي كِتَابِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَالْمُكَذِّبُ بِقَدَرِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَالْمُسْتَحِلُّ حُرْمَةَ اللَّهِ، وَالْمُسْتَحِلُّ مِنْ عِتْرَتِي مَا حَرَّمَ اللَّهُ، وَالتَّارِكُ السُّنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ، قَالَ يَعْقُوبُ بْنُ شَيْبَةَ: فِيهِ ضَعْفٌ، وَضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَوَثَّقَهُ فِي أُخْرَى، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: صَالِحُ الْحَدِيثِ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”چھ لوگ ایسے ہیں، جن پر میں نے لعنت کی ہے، اُن پر اللہ تعالیٰ نے اور ہر مستجاب الدعوات نبی نے لعنت کی ہے، اللہ کی کتاب میں اضافہ کرنے والا، اللہ کی تقدیر کو جھٹلانے والا، اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حرمت کو حلال کرنے والا، میری عترت کے حوالے سے اُس چیز کو حلال کرنے والا، جسے اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہے، اور سنت کو ترک کرنے والا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن عبدالرحمن بن موہب ہے، یعقوب بن شیبہ بیان کرتے ہیں: اس میں ضعف پایا جاتا ہے، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: یہ صالح الحدیث ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے رجال صحیح کے جال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 820]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 2883، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2883»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 820 in Urdu