الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابٌ فِيمَنْ تَرَكَ الْخَمْرَ وَالْحَرِيرَ لِلَّهِ .
اس شخص کا بیان، جو اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر شراب اور ریشم کو ترک کر دے
حدیث نمبر: 8218
وَعَنِ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَرَكَ الْخَمْرَ وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَيْهِ لَأَسْقِيَنَّهُ مِنْهُ مِنْ حَظِيرَةِ الْقُدُسِ، وَمَنْ تَرَكَ الْحَرِيرَ وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَيْهِ لِأَكْسُوَنَّهُ إِيَّاهُ مِنْ حَظِيرَةِ الْقُدُسِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ شُعَيْبُ بْنُ بَيَانٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: صَدُوقٌ، وَضَعَّفَهُ الْجَوْزَجَانِيُّ، وَالْعُقَيْلِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ شُعَيْبُ بْنُ بَيَانٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: صَدُوقٌ، وَضَعَّفَهُ الْجَوْزَجَانِيُّ، وَالْعُقَيْلِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: (اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے:) ”جو شخص شراب کو چھوڑ دے، حالانکہ وہ اس پر قدرت رکھتا ہو، تو میں اسے ”حظیرۃ القدس“ میں سے پلاؤں گا، اور جو شخص ریشم کو چھوڑ دے، حالانکہ وہ اس پر قدرت رکھتا ہو، تو میں اسے ”حظیرۃ القدس“ میں سے لباس پہناؤں گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شعیب بن بیان ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: یہ صدوق ہے، جوزجانی اور عقیلی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8218]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2939)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 8218 in Urdu