الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ الشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ .
سونے اور چاندی کے برتنوں میں پینا
حدیث نمبر: 8225
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ، وَشَرِبَ فِي الْفِضَّةِ فَلَيْسَ مِنَّا، وَمَنْ خَبَّبَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا، أَوْ عَبْدًا عَلَى مَوَالِيهِ فَلَيْسَ مِنَّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ أَبُو طِيبَةَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ أَبُو طِيبَةَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ریشم پہنے اور چاندی کے برتن میں پیئے وہ ہم میں سے نہیں ہے، اور جو شخص کسی عورت کو اس کے شوہر کے خلاف کر دے یا کسی غلام کو اس کے آقاؤں کے خلاف کر دے وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوطیبہ عبداللہ بن مسلم ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ غلطی بھی کر جاتا ہے، اور دوسروں کے برخلاف بھی نقل کرتا ہے، اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8225]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (698)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 8225 in Urdu