الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
85. بَابٌ فِيمَنْ يَسْتَحِلُّ الْحَرَامَ ، أَوْ يُحَرِّمُ الْحَلَالَ ، أَوْ يَتْرُكُ السُّنَّةَ .
اس شخص کا بیان جو کسی حرام چیز کو حلال قرار دے یا حلال چیز کو حرام قرار دے یا سنت کو ترک کر دے۔
حدیث نمبر: 824
وَعَنْ عَبْدَةَ السُّوَائِيِّ قَالَ: لَغَطَ قَوْمٌ قُرْبَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ أَصْحَابُهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ بَعَثْتَ إِلَى هَؤُلَاءِ بَعْضَ مَنْ يَنْهَاهُمْ عَنْ هَذَا، فَقَالَ:" لَوْ بَعَثْتُ إِلَيْهِمْ فَنَهَيْتُهُمْ أَنْ يَأْتُوا الْحَجُونَ لَأَتَاهُ بَعْضُهُمْ وَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ بِهِ حَاجَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عہدہ سوائی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کچھ لوگ شور و غوغا کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ کسی کو ان لوگوں کی طرف بھجوائیں جو انہیں اس حرکت سے منع کر دے (تو یہ مناسب ہو گا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر میں ان کی طرف پیغام بھیج کر انہیں اس بات سے منع کر دوں کہ انہوں نے ”حجون“ نہیں جانا، تو ان میں سے کوئی وہاں بھی چلا جائے گا، اگرچہ اسے وہاں کوئی کام نہ ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 824]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 824]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 824 in Urdu