🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابُ سَاقِي الْقَوْمِ آخِرُهُمْ
لوگوں کو پلانے والا سب سے آخر میں (خود پیئے گا)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8268
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: كُنَّا فِي سَفَرٍ، فَلَمْ نَجِدِ الْمَاءَ، ثُمَّ هَجَمْنَا عَلَى الْمَاءِ بَعْدُ. قَالَ: فَجَعَلَ يَسْقُونَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكُلَّمَا أَتَوْهُ بِالشَّرَابِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَاقِي الْقَوْمِ آخِرُهُمْ" [ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ] حَتَّى شَرِبُوا كُلُّهُمْ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ:" سَاقِي الْقَوْمِ آخِرُهُمْ" فَقَطْ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سفر کر رہے تھے، ہمیں پانی نہیں ملا، کچھ دیر بعد ہم پانی تک پہنچے، تو لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پانی دینا شروع کیا، جب لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مشروب لے کے آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں کو پلانے والا آخر میں (خود پیتا ہے) یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، یہاں تک کہ اُن سب لوگوں نے پانی پی لیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس میں سے صرف یہ حصہ نقل کیا ہے: ”لوگوں کو پلانے والا، اُن کے آخر میں (خود پیتا ہے)“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8268]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (354/4)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 3725، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18642، وأخرجه مسند البزار برقم: 3352، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1196»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 8268 in Urdu