الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابُ سَاقِي الْقَوْمِ آخِرُهُمْ
لوگوں کو پلانے والا سب سے آخر میں (خود پیئے گا)
حدیث نمبر: 8271
وَعَنْ أَبِي بَكْرِ الصِّدِّيقِ قَالَ: نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْزِلًا، فَبَعَثَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ مَعَ ابْنٍ لَهَا بِشَاةٍ، فَحَلَبَ ثُمَّ قَالَ:" انْطَلِقْ بِهِ إِلَى أُمِّكَ" فَشَرِبَتْ حَتَّى رُوِيَتْ، ثُمَّ جَاءَ بِشَاةٍ أُخْرَى، فَحَلَبَ، ثُمَّ سَقَى أَبَا بَكْرٍ، ثُمَّ جَاءَ بِشَاةٍ أُخْرَى، فَحَلَبَ ثُمَّ شَرِبَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى. وَابْنُ أَبِي لَيْلَى لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي بَكْرٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى. وَابْنُ أَبِي لَيْلَى لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي بَكْرٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جگہ پر پڑاؤ کیا، ایک خاتون نے اپنے بیٹے کے ہاتھ آپ کی خدمت میں بکری بھیجی، آپ نے اس کا دودھ دوہ لیا اور آپ نے ارشاد فرمایا: تم یہ دودھ لے کر اپنی والدہ کے پاس جاؤ! اس خاتون نے وہ دودھ پیا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئی، پھر وہ بچہ دوسری بکری لے کے آیا، آپ نے اس کا دودھ دوہ لیا، پھر آپ نے وہ دودھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پینے کے لئے دیا، پھر وہ ایک اور بکری لے کے آیا، تو آپ نے اس کا دودھ دوہ کر خود پیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ابن ابولیلی نامی راوی نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8271]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ابن ابولیلی نامی راوی نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8271]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (103)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2427، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2966، 3664»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 8271 in Urdu