الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابُ تَخْمِيرِ الْآنِيَةِ
برتن کو ڈھانپ دینا
حدیث نمبر: 8274
عَنْ جَابِرٍ، وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنْ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ: أَبُو حُمَيْدٍ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِنَاءٍ فِيهِ لَبَنٌ مِنَ النَّقِيعِ نَهَارًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" أَلَا خَمَّرْتَهُ وَلَوْ أَنْ تَعْرُضَ عَلَيْهِ بِعُودٍ".
قُلْتُ: حَدِيثُ جَابِرٍ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَفِي هَذَا الْمَعْنَى أَحَادِيثُ فِي الْأَدَبِ تَأْتِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: ایک شخص جس کا نام ابوحمید تھا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں، نقیع (نامی جگہ سے) ایک برتن لے کے آیا، جس میں دودھ تھا، یہ دن کے وقت کی بات ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اسے ڈھانپ کیوں نہیں دیا؟ خواہ اس پر کوئی لکڑی ہی رکھ دیتے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث صحیح میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ اس مضمون کی کچھ روایات ادب سے متعلق باب میں آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8274]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ اس مضمون کی کچھ روایات ادب سے متعلق باب میں آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8274]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1774)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 31، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3678»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
Majma al-Zawa'id Hadith 8274 in Urdu