🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابٌ فِي الْوَسْوَسَةِ .
وسوسہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 83
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: شَكَوْا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا يَجِدُونَ مِنَ الْوَسْوَسَةِ، وَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَجِدُ شَيْئًا لَوْ أَنَّ أَحَدَنَا خَرَّ مِنَ السَّمَاءِ كَانَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَتَكَلَّمَ بِهِ! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ذَاكَ مَحْضُ الْإِيمَانِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّ لَفْظَ أَبِي يَعْلَى: أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِعَائِشَةَ: إِنَّ أَحَدَنَا يُحَدِّثُ نَفْسَهُ بِشَيْءٍ لَوْ تَكَلَّمَ بِهِ ذَهَبَتْ آخِرَتُهُ، وَلَوْ ظَهَرَ [ عَلَيْهِ ] لَقُتِلَ، [ قَالَ ] فَكَبَّرَتْ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَتْ: سُئِلَ عَنْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَبَّرَ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّمَا يُخْتَبَرُ بِهَذَا الْمُؤْمِنُ". وَفِي إِسْنَادِهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ.
سیدہ عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں: کچھ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے وسوسے آنے کے حوالے سے شکایت کی انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم ایسا خیال بھی پاتے ہیں کہ اگر ہم میں سے کوئی ایک آسمان سے گر جائے، تو یہ اُس کے نزدیک اس خیال کے بارے میں بات کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”یہ محض ایمان ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے، اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم امام ابویعلیٰ کے الفاظ یہ ہیں: ”ایک شخص نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: ہم میں سے کسی ایک شخص کو بعض اوقات ایسا خیال آتا ہے کہ اگر آدمی اُس کے بارے میں بات کر لے، تو اس کی آخرت تباہ ہو جائے اور اگر وہ اُس خیال کو ظاہر کرئے تو اسے قتل کر دیا جائے راوی بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے تین مرتبہ تکبیر کہی، پھر انہوں نے فرمایا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی اس بارے میں دریافت کیا گیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ تکبیر کہی تھی اور پھر یہ ارشاد فرمایا تھا: اس کے ذریعے مؤمن کا امتحان لیا جاتا ہے“۔
اس روایت کی سند میں، ایک راوی شہر بن حوشب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 83]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده /2/ 106 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 4114 اورده المؤلف فى زوائد المسند 96 أورده المؤلف فى المقصد العلى 27، أخرجه مسند أحمد برقم: 24231، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 139»

الحكم على الحديث:
وهلذا إسناد منقطع ، ولكن الحديث صحيح بشواهده


Majma al-Zawa'id Hadith 83 in Urdu