🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَيِّ
داغ لگوانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8364
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ:
أَنْ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ أَخُوهُ وَقَدْ سُقِيَ بَطْنُهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ أَخِي سُقِيَ بَطْنُهُ، فَأَتَيْنَا الْأَطِبَّاءَ فَأَمَرُونِي بِالْكَيِّ، أَفَأَكْوِيهِ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَكْوُوهُ، وَرَدَّهُ إِلَى أَهْلِهِ". فَمَرَّ بِهِ بِعِيرٌ فَضَرَبَ بَطْنَهُ، فَانْخَمَصَ بَطْنُهُ، فَأُتِيَ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَمَا إِنَّكَ لَوْ أَتَيْتَ بِهِ الْأَطِبَّاءَ قُلْتَ: النَّارُ شَفَتْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى الْخَزَّازُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس کے ساتھ اس کا بھائی بھی تھا، جس کے پیٹ میں استسقاء (پانی بھر جانے کی بیماری) تھی انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے بھائی کے پیٹ میں استسقاء ہے، ہم طبیبوں کے پاس گئے، انہوں نے داغ لگوانے کی ہدایت کی، کیا میں اسے داغ لگوا دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے داغ نہ لگواؤ! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو اس کے گھر واپس بھجوا دیا ایک اونٹ اس شخص کے پاس سے گزرا اس نے اس شخص کے پیٹ پر مارا، تو اس کی وجہ سے اس کا پیٹ ٹھیک ہو گیا، اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم طبیبوں کے پاس گئے ہوتے، تو تم نے یہ کہنا تھا کہ آگ نے اسے شفاء دی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عیسیٰ خزاز ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8364]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (691) اخرجه الطبراني في المعجم الكبير (153/18)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 662»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8364 in Urdu