الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَيِّ
داغ لگوانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8369
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي عَمِّي: أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ أَصَابَهُ وَجَعٌ يُسَمِّيهِ أَهْلُ الْمَدِينَةِ: الذَّبْحُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأُبْلَيَنَّ - أَوْ لَأَبْلُغَنَّ - فِي أَبِي أُمَامَةَ عُذْرًا". قَالَ: فَكَوَاهُ بِيَدِهِ فَمَاتَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَيْتَةُ سُوءٍ لِلْيَهُودِ تَقُولُ: أَلَا دَفَعَ عَنْ صَاحِبِهِ؟ وَلَا أَمَلِكُ لَهُ وَلَا لِنَفْسِي مِنَ اللَّهِ شَيْئًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن عبدالرحمن بن اسد بن زرارہ بیان کرتے ہیں: میرے چچا نے مجھے یہ بات بتائی ہے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کو ایک تکلیف لاحق ہوئی جسے اہل مدینہ ذبح کہتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں ابوامامہ کے بارے میں ضرور پوری کوشش کروں گا تاکہ معذور ٹھہروں (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) میں ابوامامہ کے بارے میں عذر کی آخری حد تک ضرور پہنچوں گا راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے انہیں داغ لگایا اور ان کا انتقال ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہودیوں کے لئے بری موت ہے جو یہ کہتے ہیں: کہ ان صاحب نے اپنے ساتھی سے تکلیف کو دور کیوں نہیں کروایا میں اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں اس کے لئے یا اپنے لئے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8369]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8369]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (896)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 896»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 8369 in Urdu