🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابُ بَطُّ الْوَرَمِ
ورم کو چیر دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8377
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَدِمَ رَجُلَانِ أَخَوَانِ الْمَدِينَةَ، وَقَدْ أُصِيبَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَهْمٍ فِي جَسَدِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِقَرَابَتِهِ:" اطْلُبُوا مَنْ يُعَالِجُهُ". فَجِيءَ بِالرَّجُلَيْنِ الْأَخَوَيْنِ، فَقَالَ لَهُمَا:" بِحَدِيدَةٍ تُعَالِجَانِ؟" فَقَالَا: إِنَّا كُنَّا نُعَالِجُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَالِجَاهُ" فَبَطَّهُ حَتَّى بَرِأَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو بھائی مدینہ منورہ آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کو اس کے جسم میں تیر لگا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے رشتہ داروں سے فرمایا اس کے لئے ایسا شخص تلاش کرو جو اس کا علاج کرے پھر ان دو بھائیوں کو لایا گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: تم دونوں لوہے کے ذریعے علاج کرو انہوں نے کہا: ہم زمانہ جاہلیت میں علاج کیا کرتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم دونوں اس کا علاج کرو راوی کہتے ہیں: تو اس نے اس کو چیر دیا، یہاں تک کہ وہ ٹھیک ہو گیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عمر عمری ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے وہ یہ کہتے ہیں: کہ یہ غلطی کرتا ہے، اور یہ دوسروں کے (برخلاف) نقل کرتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8377]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3029)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9078»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8377 in Urdu