🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. بَابُ فِيمَنْ يُعَلِّقُ تَمِيمَةً أَوْ نَحْوَهَا
اس شخص کا بیان، جو تعویذ وغیرہ لٹکا دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8400
وَعَنْ عِيسَى قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى أَبِي مَعْبَدٍ نُعُودُهُ، فَقُلْنَا: أَلَا تُعَلِّقُ شَيْئًا؟ فَقَالَ: الْمَوْتُ أَقْرَبُ مِنْ ذَلِكَ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" مَنْ عَلَّقَ شَيْئًا وُكِلَ إِلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي تَرْجَمَةِ أَبِي مَعْبَدٍ الْجُهَنِيِّ فِي الْكُنَى قَالَ: وَقَدْ قِيلَ: إِنَّهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُكَيْمٍ، قُلْتُ: فَإِنْ كَانَ هُوَ فَقَدْ ثَبَتَتْ صُحْبَتُهُ بِقَوْلِهِ: سَمِعْتُ، وَفِي إِسْنَادِهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عیسیٰ نامی بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا ابومعبد رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ان کی عیادت کرنے کے لئے حاضر ہوئے، ہم نے کہا: آپ کوئی تعویذ تو نہیں لٹکاتے؟ انہوں نے فرمایا: موت اس سے زیادہ قریب ہے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کوئی چیز لٹکاتا ہے، اسے اس کے سپرد کر دیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے، کنیت سے متعلق باب میں، سیدنا ابومعبد جہنی رضی اللہ عنہ کے حالات کے ضمن میں نقل کی ہے، راوی کہتے ہیں: ایک قول کے مطابق ان کا نام سیدنا عبداللہ بن عکیم رضی اللہ عنہ ہے۔ میں یہ کہتا ہوں: اگر تو یہ وہی ہیں، تو پھر ان کا صحابی ہونا، ان الفاظ سے ثابت ہوتا ہے: ”میں نے سنا“ اس روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلیٰ ہے، اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8400]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (385/22)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8400 in Urdu