الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّقَى لِلْعَيْنِ وَالْمَرَضِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
نظر لگنے، بیماری، یا س کے علاوہ کسی چیز کے لئے دم کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8437
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ:" مَا شَأْنُ أَجْسَامِ بَنِي أَخِي ضَارِعَةً، أَتُصِيبُهُمْ حَاجَةٌ؟" قَالَتْ: لَا، وَلَكِنْ تُسْرِعُ إِلَيْهِمُ الْعَيْنُ، أَفَنَرْقِيهِمْ؟ قَالَ:" وَبِمَاذَا؟" فَعَرَضَتْ عَلَيْهِ فَقَالَ:" ارْقِيهِمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے فرمایا: کیا وجہ ہے، میرے بھتیجوں کے جسم کمزور ہو گئے ہیں کیا انہیں بھوک لاحق ہوئی ہے؟ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے عرض کی: جی نہیں! انہیں نظر جلدی لگ جاتی ہے، کیا ہم انہیں دم کر دیا کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کن کلمات کے ذریعے؟ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے وہ (کلمات) آپ کے سامنے بیان کیے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم انہیں دم کر دیا کرو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8437]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8437]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (333/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14163»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 8437 in Urdu