الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّقَى لِلْعَيْنِ وَالْمَرَضِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
نظر لگنے، بیماری، یا س کے علاوہ کسی چیز کے لئے دم کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8439
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعُودُهُ، وَبِهِ مِنَ الْوَجَعِ مَا يَعْلَمُهُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - شِدَّةً، ثُمَّ دَخَلْتُ عَلَيْهِ مِنَ الْعَشِيِّ وَقَدْ بَرِأَ أَحْسَنَ بَرْءٍ، فَقُلْتُ لَهُ: دَخَلْتُ عَلَيْكَ غَدْوَةً وَبِكَ مِنَ الْوَجَعِ مَا يَعْلَمُ اللَّهُ شِدَّةً، وَدَخَلْتُ عَلَيْكَ الْعَشِيَّةَ وَقَدْ بَرِأْتَ؟ فَقَالَ:
" يَا ابْنَ الصَّامِتِ، إِنَّ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَقَانِي بِرُقْيَةٍ بَرِأْتُ أَلَا أُعَلِّمُكَهَا؟" قُلْتُ: بَلَى. قَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ مَنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ، مَنْ حَسَدِ كُلِّ حَاسِدٍ وَعَيْنٍ وَسَمِّ اللَّهَ يَشْفِيكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں، آپ کی عیادت کرنے کے لئے حاضر ہوا آپ کو جو تکلیف تھی، اُس کی شدت اللہ بہتر جانتا ہے، پھر میں شام کے وقت آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ مکمل طور پر ٹھیک ہو چکے تھے، میں نے عرض کی: میں صبح آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا تو آپ کو اتنی تکلیف تھی کہ جس کی شدت اللہ جانتا ہے، اور شام کو میں آپ کے پاس آیا ہوں، تو آپ ٹھیک ہو چکے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابن صامت! جبرائیل نے مجھے دم کیا، جس کی وجہ سے میں ٹھیک ہو گیا، کیا میں تمہیں ان کلمات کی تعلیم دوں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (یعنی یہ کلمات پڑھے:) ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، میں تمہیں دم کرتا ہوں، جو اس چیز کے حوالے سے ہے، جو تمہیں اذیت دے اور ہر حسد کرنے والے کے حسد کے لئے، اور ہر نظر کے لئے“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اور تم اللہ کا نام لو (یا بسم اللہ پڑھ لو!) وہ تمہیں شفاء دے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان ہے، جو اہل شام سے تعلق رکھنے والا فرد ہے کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8439]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (323/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22253، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8318، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11068»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 8439 in Urdu