الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّقَى لِلْعَيْنِ وَالْمَرَضِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
نظر لگنے، بیماری، یا س کے علاوہ کسی چیز کے لئے دم کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8441
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: مَرِضْتُ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُوذُنِي، فَعَوَّذَنِي يَوْمًا، فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، أُعِيذُكَ بِاللَّهِ الْأَحَدِ الصَّمَدِ، الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ، مِنْ شَرٍّ مَا تَجِدُ". فَلَمَّا اسْتَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَائِمًا قَالَ:" يَا عُثْمَانُ تَعَوَّذْ بِهَا، فَمَا تَعَوَّذْتُمْ بِمِثْلِهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ عَنْ شَيْخِهِ مُوسَى بْنِ حَيَّانَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ عَنْ شَيْخِهِ مُوسَى بْنِ حَيَّانَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں بیمار ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کرنے کے لئے تشریف لائے، تو آپ نے مجھے یہ پڑھ کر دم کیا: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے، ہر اس چیز کے شر سے، جو تم محسوس کرتے ہو (یا پاتے ہو، اس کے حوالے سے) میں تمہیں، اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں، جو بے نیاز ہے، یکتا ہے، جس نے کسی کو جنم نہیں دیا اور اسے جنم نہیں دیا گیا، اور کوئی اس کا ہمسر نہیں ہے“۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اے عثمان! تم اس کے ذریعے پناہ مانگو! تم اس کی مانند (کسی اور کلمے) کے ذریعے پناہ نہیں مانگو گے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے معجم کبیر میں اپنے استاد موسیٰ بن حیان سے نقل کی ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8441]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے معجم کبیر میں اپنے استاد موسیٰ بن حیان سے نقل کی ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8441]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 8441 in Urdu