🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّقَى لِلْعَيْنِ وَالْمَرَضِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
نظر لگنے، بیماری، یا س کے علاوہ کسی چیز کے لئے دم کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8455
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدِهِ: فَانْطَلَقَتْ بِي أُمِّي إِلَى رَجُلٍ جَالِسٍ فِي الْجَبَّانَةِ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ:" يَا لَبَّيْكِ وَسَعْدَيْكِ". ثُمَّ أَدْنَتْنِي مِنْهُ فَجَعَلَ يَنْفُثُ وَيَتَكَلَّمُ بِكَلَامٍ لَا أَدْرِي مَا هُوَ، فَسَأَلْتُ أُمِّي بَعْدَ ذَلِكَ: مَا كَانَ يَقُولُ؟ قَالَتْ: كَانَ يَقُولُ:" أَذْهِبِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ اشْفِ أَنْتَ الشَّافِي وَلَا شَافِيَ إِلَّا أَنْتَ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَرِجَالُ هَذِهِ الطَّرِيقِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام طبرانی کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”میری والدہ مجھے لے کر ایک صاحب کے پاس گئیں، جو ایک قبرستان کے پاس تشریف فرماتے تھے، میری والدہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں متوجہ ہوں، پھر میری والدہ نے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دم کرنا شروع کیا اور کچھ کلام پڑھنا شروع کیا، مجھے نہیں معلوم کہ وہ کیا تھا؟ بعد میں، میں نے اپنی والدہ سے معلوم کیا کہ وہ کیا کلمات تھے، تو انہوں نے بتایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پڑھا تھا: ”اے لوگوں کے پروردگار! تو تکلیف کو رخصت کر دے، تو شفاء عطا کر دے، تو شفاء عطا کرنے والا ہے، شفاء عطا کرنے والا صرف، تو ہی ہے“۔ امام أحمد کے رجال اور اس طریق کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8455]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (418/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 8455 in Urdu