الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّقَى لِلْعَيْنِ وَالْمَرَضِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
نظر لگنے، بیماری، یا س کے علاوہ کسی چیز کے لئے دم کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8463
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ، وَخَرَجَ مَعَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَهْلٍ، فَلَمَّا كَانَا بِالْحَرَّةِ نَهَشَتْ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ سَهْلٍ حَيَّةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ادْعُوَا لِي عَمْرَو بْنَ حَزْمٍ" فَدُعِيَ فَعَرَضَ رُقْيَتَهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" لَا بَأْسَ بِهَا ارْقِهِ" فَوَضَعَ ابْنُ حَزْمٍ يَدَهُ عَلَيْهِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هُوَ يَمُوتُ أَوْ قَدْ مَاتَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ارْقِهِ وَإِنْ كَانَ قَدْ يَمُوتُ - أَوْ قَدْ مَاتَ -" فَرَقَاهُ، فَصَحَّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَانْطَلَقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُكَيْثٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مَا بَيْنَ ثِقَةٍ وَمَسْتُورٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُكَيْثٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مَا بَيْنَ ثِقَةٍ وَمَسْتُورٍ.
سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے، آپ کے ساتھ سیدنا عبدالرحمن بن سہل رضی اللہ عنہ بھی تھے، جب یہ دونوں حضرات پتھریلی زمین پر پہنچے تو عبدالرحمن بن سہل رضی اللہ عنہ کو ایک سانپ نے ڈس لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمرو بن حزم کو میرے پاس بلا کے لاؤ! انہوں نے اپنے دم کے کلمات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے، تم اس کو دم کرو! تو ابن حزم نے اپنا ہاتھ اُن پر رکھا اور بولے: یا رسول اللہ! یہ مرنے والا ہے، یا یہ مر چکا ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے دم کرو! اگرچہ یہ مر چکا ہے، یا اگرچہ یہ مرنے والا ہے۔ انہوں نے ان صاحب کو دم کیا، تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ ٹھیک ہو گئے، اور روانہ ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عبداللہ بن مکیث ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہونے اور مستور ہونے کے درمیان کے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8463]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عبداللہ بن مکیث ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہونے اور مستور ہونے کے درمیان کے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8463]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9147»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 8463 in Urdu