الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا اسْتَجَدَّ ثَوْبًا
جب آدمی نیا کپڑا پہنے، تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 8494
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَى عَبْدٍ نِعْمَةً فَعَلِمَ أَنَّهَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا شُكْرًا قَبْلَ أَنْ يَحْمَدَهُ عَلَيْهَا، وَمَا أَذْنَبَ عَبْدٌ ذَنْبًا فَنَدِمَ عَلَيْهِ إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ مَغْفِرَتَهُ قَبْلَ أَنْ يَسْتَغْفِرَهُ، وَمَا اسْتَجَدَّ عَبْدٌ ثَوْبًا بِدِينَارٍ أَوْ نِصْفِ دِينَارٍ فَحَمِدَ اللَّهَ حِينَ يَلْبَسُهُ إِلَّا لَمْ يَبْلُغْ رُكْبَتَيْهِ حَتَّى يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمِنْقَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمِنْقَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے پر کوئی نعمت کرے اور وہ بندہ یہ بات جانتا ہو کہ یہ نعمت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملی ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے، اس شخص کے حق میں شکر کو نوٹ کر لیتا ہے۔ اس سے پہلے کہ اس نعمت کے حوالے سے بندہ اس کی حمد بیان کرے اور جب کوئی بندہ گناہ کا ارتکاب کرتا ہے، اور پھر اس پر ندامت کا شکار ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے مغفرت طلب کرنے سے پہلے اس کی مغفرت کو نوٹ کر لیتا ہے، اور جب کوئی بندہ ایک دینار یا نصف دینار کے عوض میں کوئی نیا کپڑا خریدے اور اس کو پہنتے وقت اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرے، تو وہ کپڑا بھی اس کے گھٹنوں تک نہیں پہنچا ہو تاکہ اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد منقری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8494]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد منقری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8494]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 8494 in Urdu