🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَمَائِمِ .
عماموں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8504
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يُوَلِّي وَالِيًا حَتَّى يُعَمِّمَهُ وَيُرْخِيَ لَهَا [ عَذَبَةً ] مِنَ الْجَانِبِ الْأَيْمَنِ نَحْوَ الْأُذُنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمِيعُ بْنُ ثَوْبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي الدَّرْدَاءِ:" إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى أَصْحَابِ الْعَمَائِمِ يَوْمَ الْجُمْعَةَ" فِي الْجُمْعَةِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی بھی شخص کو کسی کام کا نگران اس وقت تک مقرر نہیں کرتے تھے جب تک اسے عمامہ نہیں باندھ دیتے تھے اور دائیں جانب کان کی طرف شملہ نہیں لٹکا دیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جمیع بن ثوب ہے، اور وہ متروک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ اس سے پہلے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے منقول یہ حدیث گزر چکی ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے جمعہ والے دن عمامہ والے افراد پر رحمت نازل کرتے ہیں یہ کتاب الجمعہ میں گزری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8504]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7641)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7641»

الحكم على الحديث:
موضوع


Majma al-Zawa'id Hadith 8504 in Urdu