الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابٌ فِي الْإِزْرَارِ وَمَوْضِعِهِ .
تہبند کا بیان اور اس کی جگہ کا بیان
حدیث نمبر: 8521
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَسَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حُلَّةً مِنَ السِّيَرَاءِ أَهْدَاهَا لَهُ فَيْرُوزُ فَلَبِسْتُ الْإِزَارَ فَأَغْرَقَنِي طُولًا وَعَرْضًا، وَلَبِسْتُ الرِّدَاءَ فَتَقَنَّعْتُ بِهِ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَاتِقِي فَقَالَ:" يَا عَبْدَ اللَّهِ ارْفَعِ الْإِزَارَ فَإِنَّ مَا مَسَّتِ الْأَرْضُ مِنَ الْإِزَارِ إِلَى أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ فِي النَّارِ".
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ: فَلَمْ أَرَ إِنْسَانًا قَطُّ أَشَدَّ تَشْمِيرًا مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ.
قُلْتُ: لَهُ أَحَادِيثُ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِبَعْضِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: لَبِسْتُ ثَوْبًا جَدِيدًا فَأَتَيْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عِنْدَ حُجْرَةِ حَفْصَةَ فِي لَيْلَةٍ مُظْلِمَةٍ فَسَمِعَ قَعْقَعَةَ الثَّوْبِ.
وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ”سیرائی حلہ“ پہننے کے لئے دیا، جو فیروز نے آپ کو تحفے کے طور پر دیا تھا، میں نے تہبند پہنا، تو وہ طوالت اور چوڑائی میں بہت بڑا تھا، میں نے چادر لی اسے لپیٹا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے کندھے کو پکڑا اور فرمایا: اے عبداللہ! تم تہبند کو اونچا رکھو! کیونکہ ٹخنوں سے نیچے تہبند کا جو حصہ زمین کے ساتھ مس ہو، وہ جہنم میں ہو گا۔ عبداللہ بن محمد کہتے ہیں: میں نے کوئی ایسا شخص نہیں دیکھا، جو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے زیادہ اہتمام کے ساتھ تہبند اونچا رکھتا ہو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے، جو اس سیاق کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، تا ہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”میں نے نیا لباس پہنا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے پاس موجود تھے، یہ ایک تاریک رات کی بات ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کپڑے کی آواز سنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ امام أحمد کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے اس کی نقل کردہ حدیث، حسن ہے، اس (راوی) میں ضعف پایا جاتا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8521]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابر بعلي فى المسند (5714) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13176) اخرجه أحمد فى المسند (5713)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5680»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 8521 in Urdu