الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابٌ فِي الْإِزْرَارِ وَمَوْضِعِهِ .
تہبند کا بیان اور اس کی جگہ کا بیان
حدیث نمبر: 8525
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ لَحِقَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ الْأَنْصَارِيُّ فِي حُلَّةٍ - إِزَارٌ وَرِدَاءٌ - قَدْ أَسْبَلَ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْخُذُ بِنَاحِيَةِ ثَوْبِهِ وَيَتَوَاضَعُ لِلَّهِ وَيَقُولُ:" اللَّهُمَّ عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدِكَ وَابْنُ أَمَتِكَ" حَتَّى سَمِعَهَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، فَالْتَفَتَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي حَمْشُ السَّاقَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَمْرُو بْنَ زُرَارَةَ إِنَّ اللَّهَ أَحْسَنَ كُلَّ شَيْءٍ خَلَقَهُ، يَا عَمْرُو بْنَ زُرَارَةَ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُسْبِلَ".
ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَفِّهِ تَحْتَ رُكْبَةِ نَفْسِهِ فَقَالَ:" يَا عَمْرُو بْنَ زُرَارَةَ هَذَا مَوْضِعُ الْإِزَارِ" ثُمَّ رَفَعَهَا ثُمَّ وَضَعَهَا تَحْتَ ذَلِكَ فَقَالَ:" يَا عَمْرُو هَذَا مَوْضِعُ الْإِزَارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَفِّهِ تَحْتَ رُكْبَةِ نَفْسِهِ فَقَالَ:" يَا عَمْرُو بْنَ زُرَارَةَ هَذَا مَوْضِعُ الْإِزَارِ" ثُمَّ رَفَعَهَا ثُمَّ وَضَعَهَا تَحْتَ ذَلِكَ فَقَالَ:" يَا عَمْرُو هَذَا مَوْضِعُ الْإِزَارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جا رہے تھے اسی دوران سیدنا عمرو بن زرارہ رضی اللہ عنہ ہم سے آ کے ملے انہوں نے حلہ پہنا ہوا تھا یعنی ایک تہبند تھا، اور ایک چادر تھی وہ تہبند لٹکا ہوا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کپڑے کے کنارے کو پکڑا اور اللہ تعالیٰ کے لئے تواضع اختیار کرتے ہوئے یہ کہا: اے اللہ! یہ تیرا بندہ ہے، اور تیرے بندے کا بیٹا ہے، اور تیری کنیز کا بیٹا ہے، سیدنا عمرو بن زرارہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات سنی، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف متوجہ ہوئے، اور عرض کی: یا رسول اللہ! میں کمزور پنڈلیوں کا مالک شخص ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عمرو بن زرارہ! بے شک اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کو خوبصورت پیدا کیا ہے اے عمرو بن زرارہ! بے شک اللہ تعالیٰ تہبند لٹکانے والے کو پسند نہیں کرتا ہے۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلی کو اپنے گٹھنے سے نیچے رکھا اور فرمایا: اے عمرو بن زرارہ! یہ تہبند کا مقام ہے، پھر آپ نے اپنا ہاتھ اٹھایا اور اپنے پہلے والے حصے سے نیچے رکھا اور فرمایا: اے عمرو! یہ تہبند کا مقام ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8525]
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8525]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7909)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7909»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 8525 in Urdu