الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابٌ فِي الْإِزْرَارِ وَمَوْضِعِهِ .
تہبند کا بیان اور اس کی جگہ کا بیان
حدیث نمبر: 8532
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَأَقْبَلَ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ يَخْطُرُ فِي حُلَّةٍ لَهُ فَلَمَّا قَامَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا بُرَيْدَةُ هَذَا مِمَّنْ لَا يُقِيمُ اللَّهُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَزْنًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ عُمَارَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ عُمَارَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے قریش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آیا جو حلے میں لہراتا ہوا آ رہا تھا جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کر کھڑا ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بریدہ! یہ ان افراد میں سے ایک ہے، جن کے لئے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن وزن قائم نہیں کرے گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عون بن عمارہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8532]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عون بن عمارہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8532]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2956)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1304، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4449»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 8532 in Urdu