🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
91. بَابُ الِاقْتِدَاءِ بِالسَّلَفِ .
اسلاف کی پیروی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 854
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: كُنَّا قُعُودًا عَلَى بَابِ ابْنِ مَسْعُودٍ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعَشَاءِ، فَأَتَى أَبُو مُوسَى فَقَالَ: اخْرُجْ إِلَيْنَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، فَخَرَجَ ابْنُ مَسْعُودٍ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى: مَا جَاءَ بِكَ هَذِهِ السَّاعَةَ؟ قَالَ: لَا وَاللَّهِ، إِلَّا أَنِّي رَأَيْتُ أَمْرًا ذَعَرَنِي، وَإِنَّهُ لَخَيْرٌ، وَلَقَدْ ذَعَرَنِي، وَإِنَّهُ لَخَيْرٌ، قَوْمٌ جُلُوسٌ فِي الْمَسْجِدِ وَرَجُلٌ يَقُولُ: سَبِّحُوا كَذَا وَكَذَا، احْمَدُوا كَذَا وَكَذَا. قَالَ: فَانْطَلَقَ عَبْدُ اللَّهِ وَانْطَلَقْنَا مَعَهُ حَتَّى أَتَاهُمْ، فَقَالَ: مَا أَسْرَعَ مَا ضَلَلْتُمْ وَأَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحْيَاءٌ، وَأَزْوَاجُهُ شَوَابٌّ، وَثِيَابُهُ وَآنِيَتُهُ لَمْ تُغَيَّرْ، احْصُوا سَيِّئَاتِكُمْ، فَأَنَا أَضْمَنُ عَلَى اللَّهِ أَنْ يُحْصِيَ حَسَنَاتِكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَيَحْيَى.
عمرو بن سلمہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ مغرب اور عشاء کے درمیان ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے دروازے پر بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے، انہوں نے فرمایا: اے ابوعبدالرحمن! آپ ہمارے پاس باہر تشریف لے آئیں، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ باہر آ گئے، سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ اس وقت کیوں آئے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم میں نے ایک معاملہ دیکھا، جس نے مجھے پریشان کر دیا وہ بات بھلائی کی ہے، لیکن اس نے مجھے پریشان کر دیا ہے، اگرچہ وہ بات بھلائی کی ہے، کچھ لوگ ایک مسجد میں اکٹھے بیٹھے تھے، ان میں سے ایک شخص یہ کہتا ہے: اتنی اتنی مرتبہ سبحان اللہ پڑھو! اتنی اتنی مرتبہ الحمد للہ پڑھو! راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ چل پڑے، ان کے ساتھ ہم بھی روانہ ہو گئے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ان لوگوں کے پاس تشریف لائے اور بولے: تم لوگ کتنی جلدی گمراہی کا شکار ہو گئے ہو؟ حالانکہ اللہ کے رسول کے اصحاب ابھی زندہ ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج موجود ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے اور برتن خراب نہیں ہوئے ہیں، تم لوگ اپنی برائیاں شمار کرو، میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ ضمانت دیتا ہوں کہ وہ تمہاری نیکیاں شمار کرے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ امام بخاری رحمہ اللہ، امام أحمد بن حنبل اور یحیی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 854]
تخریج الحدیث: «اخرجه الأمام الطبراني فى معجمه 8636»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 854 in Urdu