🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّبَّاغِ .
رنگریز کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8559
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: رَاحَ عُثْمَانُ إِلَى مَكَّةَ حَاجًّا، وَدَخَلَتْ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ امْرَأَتُهُ فَبَاتَ مَعَهَا حَتَّى أَصْبَحَ، ثُمَّ غَدَا عَلَيْهِ رَدْعُ الطَّيِّبِ، وَمِلْحَفَةٌ مُعَصْفَرَةٌ مُفَدَّمَةٌ، فَأَدْرَكَ النَّاسَ بِمَلَلٍ قَبْلَ أَنْ يَرُوحُوا فَلَمَّا رَآهُ عُثْمَانُ انْتَهَرَهُ وَأَفَّفَ وَقَالَ: أَتَلْبَسُ الْمُعَصْفَرَ وَقَدْ نَهَى عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ لَهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَنْهَهُ وَلَا إِيَّاكَ إِنَّمَا نَهَانِي.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَقَدْ ضُعِّفَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ حج کرنے کے لئے مکہ کی طرف روانہ ہوئے محمد بن جعفر بن ابوطالب کی اہلیہ أن (یعنی محمد بن جعفر) کے پاس آئیں اور انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ رات گزاری یہاں تک کہ جب صبح ہوئی، تو ان کے جسم سے خوشبو کے بھپکے اُٹھ رہے تھے اور انہوں نے معصفر کپڑا اوڑھا ہوا تھا، جو مفدم تھا، انہوں نے لوگوں کو ”ملل، میں پایا، وہ ابھی روانہ نہیں ہوئے تھے، جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں دیکھا تو انہیں ڈانٹا اور انہیں ”ف“ کہا: اور فرمایا: کیا تم نے معصفر لباس پہنا ہوا ہے؟ جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے، تو سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے اُن سے کہا: اللہ کے رسول نے اسے یا آپ کو اس سے منع نہیں کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے، امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن عبداللہ بن موہب ہے، جسے یحیی بن معین نے، ایک روایت کے مطابق ثقہ قرار دیا ہے، ویسے اسے ضعیف کہا: گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8559]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (517)، أخرجه مسند أحمد برقم: 519»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8559 in Urdu