🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
97. بَابٌ فِيمَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ لِغَيْرِ اللَّهِ .
اس شخص کا بیان، جو غیر اللہ کے لئے علم حاصل کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 864
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ تَعَلَّمَ الْعِلْمَ لِيُبَاهِيَ بِهِ الْعُلَمَاءَ، أَوْ يُمَارِيَ بِهِ السُّفَهَاءَ، أَوْ يَصْرِفَ بِهِ وُجُوهَ النَّاسِ إِلَيْهِ - فَهُوَ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ زِيَادٍ الْوَاسِطِيُّ قَالَ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ: تَفَرَّدَ بِهِ سُلَيْمَانُ، زَادَ الطَّبَرَانِيُّ: وَلَمْ يُتَابَعْ عَلَيْهِ، وَقَالَ صَاحِبُ الْمِيزَانِ: لَا نَدْرِي مَنْ ذَا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:“”“”جو شخص اس لئے علم حاصل کرے، تاکہ اُس کے ذریعے علماء کے سامنے فخر کا اظہار کرے، یا اُس کے ذریعے جہلاء کے ساتھ بحث کرے، اور لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لے، تو وہ شخص جہنم میں جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، یہ امام بزار نے بھی نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن زیاد واسطی ہے، امام طبرانی اور امام بزار فرماتے ہیں: سلیمان اس کو نقل کرنے میں منفرد ہے، امام طبرانی نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: اس کی متابعت نہیں کی گئی ہے“”“”میزان“”“”کے مصنف فرماتے ہیں: مجھے نہیں معلوم یہ کون ہے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 864]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 5708 اورده المؤلف فى كشف الاستار 178، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5704»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، سلیمان بن زیاد الواسطی کے مجہول ہونے اور عدمِ متابعت کی وجہ سے یہ اسناد ضعیف ہے۔


Majma al-Zawa'id Hadith 864 in Urdu