🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. بَابُ اسْتِعْمَالِ الذَّهَبِ .
سونا استعمال کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8700
وَعَنْ أُمِّ الْكِرَامِ أَنَّهَا حَجَّتْ، فَلَقِيَتِ امْرَأَةً بِمَكَّةَ كَبِيرَةَ الْحَشَمِ لَيْسَ عَلَيْهِنَّ حُلِيٌّ إِلَّا الْفِضَّةَ [ فَقُلْتُ لَهَا: مَا لِي لَا أَرَى عَلَى أَحَدٍ مِنْ حَشَمِكِ حُلِيًّا إِلَّا الْفِضَّةَ ] قَالَتْ: كَانَ جَدِّي عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا مَعَهُ وَعَلَيَّ قُرْطَانِ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَهْبَتَيْنِ مِنْ نَارٍ". فَنَحْنُ أَهْلُ بَيْتٍ لَيْسَ أَحَدٌ مِنَّا يَلْبَسُ حُلِيًّا إِلَّا الْفِضَّةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَأُمِّ الْكِرَامِ: لَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ام کرام بیان کرتی ہیں: وہ حج کے لئے گئیں مکہ میں ان کی ملاقات ایک ایسی خاتون سے ہوئی جس کے بہت سے خدام تھے ان میں سے کسی پر کوئی زیور نہیں تھا صرف چاندی تھی میں نے اس سے دریافت کیا: کیا وجہ ہے آپ کے خدام میں سے کسی پر کوئی زیور نظر نہیں آ رہا صرف چاندی ہے، تو اس خاتون نے بتایا کہ میرے دادا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے میں اپنے دادا کے ساتھ تھی میرے جسم پر سونے کی بنی ہوئی دو بالیاں تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آگ کی بنی ہوئی دو بالیاں ہیں۔ تو اس خاتون نے بتایا:) ہمارے خاندان کی عورتیں کوئی زیور نہیں پہنتی ہیں صرف چاندی پہنتی ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ ام کرام نامی خاتون سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8700]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (421/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26820»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8700 in Urdu