الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ .
سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8774
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ كَانَ لَا يُغَيِّرُ شَيْبَهُ، فَقِيلَ لَهُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَلَا تُغَيِّرُ، فَقَدْ كَانَ أَبُو بَكْرٍ يُغَيِّرُ؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ" وَمَا إِنَّا نُغَيِّرُ شَيْئًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اپنے سفید بال متغیر نہیں کرتے تھے (یعنی ان پر خضاب نہیں لگاتے تھے) ان سے اس بارے میں بات کی گئی، اے امیرالمؤمنین! آپ ان کا متغیر نہیں کرتے جبکہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ متغیر کر لیتے تھے (یعنی خضاب لگا لیتے تھے) تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص کے اسلام کے دوران بال سفید ہو جائیں، تو یہ اس کے لئے قیامت کے دن نور ہوں گے“۔ (پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) تو میں، اس میں سے کچھ بھی تبدیل نہیں کروں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8774]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8774]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1846) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (58)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 58، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1028، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4136/2»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 8774 in Urdu