🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ .
سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8804
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَى عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ، وَقَدْ سَوَّدَ شَيْبَهُ فَهُوَ مِثْلُ جَنَاحِ الْغُرَابِ فَقَالَ: مَا هَذَا يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ؟ فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أُحِبُّ أَنْ يُرَى فِيَّ بَقِيَّةٌ، فَلَمْ يَنْهَهُ عَنْ ذَلِكَ، وَلَمْ يَعِبْهُ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، قَالَ سَعْدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ: حَدَّثَنِي مَنْ أَثِقُ بِهِ. وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے سفید بالوں کو سیاہ خضاب لگایا ہوا تھا جو کوے کے پروں کی طرح تھا آپ نے فرمایا: اے ابوعبداللہ! یہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اے امیرالمؤمنین میں اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ مجھ میں بقیہ (شاید مراد، گزری جوانی ہے) نظر آئے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں اس سے منع نہیں کیا اور اس حوالے سے ان پر اعتراض نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے سعد بن ابومریم بیان کرتے ہیں: مجھے اس شخص نے حدیث بیان کی ہے، جسے میں قابل اعتماد سمجھتا ہوں اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8804]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8804 in Urdu