الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ .
سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8810
وَعَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي يَزِيدَ: رَأَيْتُ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ؟ قَالَ: نَعَمْ رَأَيْتُهُ جَالِسًا فِي حَوْضِ زَمْزَمَ قُلْتُ: هَلْ رَأَيْتَهُ صَبَغَ؟ قَالَ: لَا إِلَّا أَنِّي رَأَيْتُ رَأْسَهُ وَلِحْيَتَهُ سَوْدَاءَ، إِلَّا هَذَا الْمَوْضِعَ - يَعْنِي عَنْفَقَتَهُ - وَأَسْفَلُ مِنْ ذَلِكَ بَيَاضٌ، وَذُكِرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَابَ ذَلِكَ الْمَوْضِعُ مِنْهُ وَكَانَ يَتَشَبَّهُ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ إِنْ كَانَ الْمَازِنِيَّ فَهُوَ ثِقَةٌ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَحْمَدَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.

سفیان بن عیینہ بیان کرتے ہیں: میں نے عبداللہ بن ابویزید سے دریافت کیا: کیا آپ نے سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ کی زیارت کی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے انہیں زمزم کے کنویں کے پاس بیٹھے ہوئے دیکھا تھا سفیان کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: کیا آپ نے انہیں دیکھا تھا کہ انہوں نے خضاب لگایا ہوا تھا؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں میں نے دیکھا تھا کہ ان کے سر کے اور داڑھی کے بال سیاہ ہیں، البتہ اتنا سا حصہ نہیں تھا یعنی نچلے ہونٹ سے نیچے والا حصہ، وہاں کچھ سفید بال تھے۔ یہ بات ذکر کی گئی ہے: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بھی اس حصے کے سفید بال تھے، تو (اس حوالے سے) سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مشابہت رکھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور عبداللہ بن ابویزید نامی راوی اگر تو مازنی ہے، تو پھر یہ ثقہ ہے، اور اگر یہ اس کے علاوہ کوئی اور ہے، تو میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن أحمد کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ اور مامون ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8810]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2900)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 8810 in Urdu