الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
101. بَابُ مَا يُخَافُ عَلَى الْأُمَّةِ مِنْ زَلِّةِ الْعَالِمِ وَجِدَالِ الْمُنَافِقِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
اس اُمت کے حوالے سے عالم کی لغزش، منافق کے جدال اور دیگر کن اُمور کا اندیشہ ہے؟
حدیث نمبر: 884
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي لَا أَتَخَوَّفُ عَلَى أُمَّتِي مُؤْمِنًا وَلَا مُشْرِكًا، فَأَمَّا الْمُؤْمِنُ فَيَحْجِزُهُ إِيمَانُهُ، وَأَمَّا الْمُشْرِكُ فَيَقْمَعُهُ كُفْرُهُ، وَلَكِنْ أَتَخَوَّفُ عَلَيْكُمْ مُنَافِقًا عَالِمَ اللِّسَانِ، يَقُولُ مَا تَعْرِفُونَ، وَيَعْمَلُ مَا تُنْكِرُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مجھے اپنی اُمت کے حوالے سے نہ تو کسی مومن کے بارے میں اندیشہ ہے، اور نہ ہی کسی مشرک کے بارے میں اندیشہ ہے، جہاں تک مؤمن کا تعلق ہے، تو اس کا ایمان اسے بچا لے گا، جہاں تک مشرک کا تعلق ہے، تو اس کا کفر اسے خراب کر دے گا، مجھے تم لوگوں کے بارے میں منافق کے حوالے سے اندیشہ ہے، جو گفتگو کا ماہر ہو گا، وہ ایسی بات کرے گا، جو تمہیں معروف محسوس ہو گی، اور ایسا عمل کرے گا، جو تمہیں منکر محسوس ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی حارث اعور نام کا ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 884]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی حارث اعور نام کا ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 884]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 7065 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 93/2، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7061، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 984، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 385، 7083»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 884 in Urdu